منی بجٹ حکومت کی مکمل تباہی کا باعث بنے گا ،ملک اسلم کچھیلا

منی بجٹ حکومت کی مکمل تباہی کا  باعث بنے گا ،ملک اسلم کچھیلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق ایم این اے و لیگی رہنماء ملک اسلم کچھیلا نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی سیاست کا مرکز و محور ہی عام آدمی کی زندگی کو اجیرن کرنا اور ن کے مسائل بڑھانا ہے ۔

 آئی ایم ایف کے تابعداروں کی طرف عوام دشمن منی بجٹ موجودہ حکومت کی مکمل تباہی کا باعث بنے گا ، عام آدمی پر عرصہ حیات تنگ کرنے والی پی ٹی آئی حکومت اب صرف چند ماہ کی مہمان ہے آنے والا دور صرف اور صرف مسلم لیگ ن کا ہے ۔  تبدیلی سرکار کی سیاست کا مرکز و محور ہی عام آدمی کی زندگی کو اجیرن کرنا اور ن کے مسائل بڑھانا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں