پی ڈی ایم کا احتجاج حکمرانوں کے اعصاب پر سوار :لیاقت علی خان

پی ڈی ایم کا احتجاج حکمرانوں کے  اعصاب پر سوار :لیاقت علی خان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا احتجاج حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہوچکا ہے۔

 عمران نیازی سمیت تمام وزراء کو امور حکومت چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں اپوزیشن اسمبلی وقت آنے پر استعفے دینگے لانگ مارچ بھی ہوگا اور نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے ، جعلی حکومت کو عوام کا احساس نہیں حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دیدیئے اس دن حکومت کا کام تمام ہوجائیگا لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی نے ہمارا بیڑہ غرق کردیا ہے ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے حکومت کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں