گنے سے لدی ٹرالیوں نے بھلوال سالم روڈ بلاک کردی

گنے سے لدی ٹرالیوں نے بھلوال سالم روڈ بلاک کردی

بھلوال(نمائندہ دنیا)مقامی شوگرملز بھلوال کی جانب جانیوالی گنے سے لدی ٹرالیوں نے بھلوال سالم روڈ بلاک کردی انتظامیہ نے بھی آنکھیں بندکررکھی ہیں

 صبح کے اوقات میں سکول ،کالجزجانیوالے طلباء اورسبزی منڈی بھلوال کی جانب جانیوالے لوگوں سمیت گزرنے والی ہیوی ٹریفک کو پریشانی کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق شوگرملز انتظامیہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ گجرات روڈ پر کسی قسم کی گنے کی ٹرالی کو کھڑا نہیں رہنے دینگے اورٹرالیاں شوگرملزبھلوال کی حدود میں واقع ٹریکس میں ہی کھڑی ہونگی۔

اب چونکہ سردی اوردھند کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے گجرات سالم روڈ سے ہیوی ٹریفک کے ساتھ ساتھ دیگر اے سی گاڑیاں بھی اسی روڈ سے گزرتی ہیں ان ٹرالیوں کی وجہ سے حادثات ہونا شروع ہوچکے ہیں ،شہریوں نے ڈی سی سرگودہا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر اس امر پر ایکشن لیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں