خاتون اور اسکے پانچ سالہ بچے کی پراسرار گمشدگی ، مقدمہ درج

خاتون اور اسکے پانچ سالہ بچے  کی پراسرار گمشدگی ، مقدمہ درج

سرگودھا(نامہ نگار) نواحی اشرف کالونی سے خاتون اور اسکے پانچ سالہ بچے کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ، اغوا کے شبہ میں خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق محنت کش گھرانے کی مسماۃ(ا) اور اسکا پانچ سالہ بچہ نعلین عباس تین روز قبل پر اسرار طور پر غائب ہو گئے۔

ورثاء نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں دیہہ کے عرفان نامی شخص نے دیگرساتھیوں کی مدد سے اغواء کر کے غائب کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں