بھلوال:تجاوزات کیخلاف کارروائی ، سامان قبضہ میں لے لیا

بھلوال:تجاوزات کیخلاف کارروائی ، سامان قبضہ میں لے لیا

بھلوال(نمائندہ دنیا)چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی بھلوال چودھری شہریار وڑائچ،ٹی او آر تہمینہ ظہور کی ہدایات پر تجاوزات مافیا کے خلاف میونسپل کمیٹی بھلوال کے اہلکاروں کی کار روائی لنڈا بازار،ڈاکخانہ روڈ،مندر روڈ،صرافہ بازار میں موجود تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان اور سائن بورڈ قبضے میں لے لیا۔

 دکانداروں کو تجاوزات دوبارہ قائم نہ کرنے کی وارننگ میونسپل کمیٹی بھلوال کے اہلکاروں شروب انور،سید کمیل شاہ نے دیگر ملازمین کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں لنڈا بازار،صرافہ بازار،مندر روڈ سمیت دیگر بازاروں کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود دکانداروں کی جانب سے دکانوں کو حد سے زیادہ تجاوز کرنیوالے دکانداروں کا سامان اور دکانوں کے آگے رکھے ہوئے تشہیری بورڈذ قبضہ میں لے لئے۔

اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ وہ اپنی دکانیں مقررہ حد تک رکھیں مقررہ حدود سے تجاوز کرنے والے دکانداروں سے ہر گز کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں