ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے نکاسی آب کا جائزہ لیا

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے نکاسی آب کا جائزہ لیا

میانوالی ( نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں عثمان علی کا چیف آفیسر آفتاب احمد خان ، ایکسیئن صدام عباسی اور چیف سینٹری انسپکٹر امجد شاہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کادورہ۔

صفائی و نکاسی آب کے کا م کا معائنہ کیا ۔ ایڈمنسٹریٹر کمیٹی نے گزشتہ روز میانوالی شہر میں مین بازار ،فتح محمد چوک ، عبیدنور ہسپتال اور سٹی فیملی پارک کے علاقوں میں موقع پر صفائی ستھرائی کے کا م کا معائنہ کیا ۔

عملہ صفائی کی حاضری بھی چیک کی ۔اس موقع پر انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں مو جود کوڑے کرکٹ کیلئے مختص کر دہ پوائنٹس اور کچرادانوں سے کوڑا کر کٹ روزانہ با قاعدگی سے اٹھوا کر ٹھکا نے لگوائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں