کندیاں:شیرشاہ سوری روڈ کی تعمیر و مرمت کا وعدہ وفا نہ ہو سکا

 کندیاں:شیرشاہ سوری روڈ کی تعمیر و مرمت کا وعدہ وفا نہ ہو سکا

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں براستہ چشمہ پپلاں کو ملانے والا تاریخی شیرشاہ سوری روڈ کی تعمیر و مرمت کا وعدہ تاحال وفا نا ہو سکا اہل علاقہ کا صوبائی وزیر جنگلات سردار سبطین خان سے سڑک کی جلد تعمیر و مرمت کا مطالبہ ،کندیاں پپلاں براستہ چشمہ کالونی روڈ کی تعمیر التواء کا شکار ہے۔

 جب کہ مقامی سیاستدانوں کی طرف سے سڑک کی منظوری اورتعمیرکاکام جلد شروع ہونے کا دعوی کئے جاتے رہے ہیں لیکن تاحال اس شاہراہ کی تعمیر ومرمت پر باضابطہ کام کا آغاز نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کی کی مشکلات جوں کی توں برقرار ہیں جس پر شہریوں نے ارباب اختیار سے تاریخی شیرشاہ سوری روڈ کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں