موجودہ فوجداری قوانین عوام کو انصاف مہیا کرنے میں ناکام ہیں، مہر محمد نواز

موجودہ فوجداری قوانین  عوام کو انصاف مہیا کرنے  میں ناکام ہیں، مہر محمد نواز

بھیرہ(نامہ نگار )بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے بانی سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ فوجداری قوانین عوام کو انصاف مہیا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔

جس کی وجہ سے جرائم میں مسلسل اضافہ اور عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہے ، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیم ضروری ہے تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی جلد از جلد اور یقینی ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر کی تمام تر ذمہ داری عدالتی نظام پر ڈال کر جوڈیشل سسٹم پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں