ذہنی مریضوں،نشئیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

ذہنی مریضوں،نشئیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان میں ذہنی مریضوں اور نشئی افراد کی تعداد میں اضافہ خطرناک حد تک بڑھتا جارہا ہے۔۔

 اس وقت پاکستان میں مختلف نشہ کے عادی افراد کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی ہے جبکہ ذہنی مریضوں کی تعداد بھی ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہی ہے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 23لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اس کی بڑی وجہ معاشی حالات بتائے جاتے ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مقامی این جی او کے تعاون سے کئے جانیوالے سیمینار سے ڈاکٹر فیض احمد فیضی’ ڈاکٹر محمد خلیل رانا سمیت دیگر نے کہا کہ نشئی افراد کے علاج معالجہ کیلئے سرکار کیساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں