کرپشن اور مہنگائی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ،ملک اسلم نوید

 کرپشن اور مہنگائی اپنی آخری  حدوں کو چھو رہی ،ملک اسلم نوید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق میئر سرگودھا ملک اسلم نوید نے کہا ہے کہ نالائقوں کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن اور مہنگائی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔

لوگ یوٹرن خان سے تنگ آچکے ہیں جس کی وجہ سے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن نے 72 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں یوخان ٹرن نے اپنوں کو نوازنے کیلئے مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اگر یہ حکمران مزید چند ماہ رہے تو غریب عوام کیلئے زندہ رہنا مشکل ہوجائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں