پپلاں میں اتائی ڈاکٹر ز کیخلاف کریک ڈا ئون،ڈینٹل کلینک سیل

 پپلاں میں اتائی ڈاکٹر ز کیخلاف کریک ڈا ئون،ڈینٹل کلینک سیل

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رضوان اشرف کی زیر نگرانی تحصیل پپلاں میں اتائی ڈاکٹر ز کے خلاف کریک ڈا ؤن جاری۔

 سوموار کے روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پپلاں ڈاکٹر محمد اشرف نے ہر نو لی شہر میں مختار ڈینٹل کلینک پر چھا پہ مارا۔اتائی ڈینٹل ٹیکنیشن مختار اس کلینک کو چلا رہا تھا اس موقع پر کلینک پر بہت سے مریض بیٹھے ہو ئے تھے ۔مختار ٹیکنیشن فل ڈینٹل یو نٹ اور دیگر اوزار کلینک پر استعمال کر تے ہو ئے پایا گیا جبکہ کلینک پر اپریشن بھی کئے جارہے تھے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے پنجاب ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت غیر قانو نی پر یکٹس ثابت ہو نے پر کلینک کو موقع پر سیل کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں