گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی چھتری،ٹوپی ،عینکیں مہنگی

 گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی چھتری،ٹوپی ،عینکیں مہنگی

سرگودھا(نامہ نگار ) گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ لگے اسٹالز پر چھتری ’ رومال’ ٹوپی اور عینک نے گرم ملبوسات کی جگہ لے لی۔

جن کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی دکانداروں نے ان اشیاء کے ریٹ بھی بڑھا دیئے ہیں سرگودھا اور گردونواح میں چھتری’ رومال’ عینک اور ٹوپی کے مختلف برانڈز مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور لوگوں کی اکثریت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ فیشن میں جدت کے ساتھ ساتھ ان اشیاء کے استعمال کو بھی اس طرح کریں کہ لوگ ان کی طرف متوجہ ہوں یہی وجہ ہے کہ سٹائلش قسم کی چھتریاں’ رومالز’ عینکیں’ ٹوپیاں بازاروں میں بڑی مقدار میں فروخت ہورہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں