سرگودھا سے جمعیت علمائے اسلام کا قافلہ اسلام آباد روانہ

 سرگودھا سے جمعیت علمائے  اسلام کا قافلہ اسلام آباد روانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سے جمعیت علمائے اسلام کا قافلہ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا قافلے میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی شرکاء نے مولانا فضل الرحمان کی تصوریں بھی اٹھا رکھی ہیں۔

تفصیل کے مطابق چوک سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے جے یو آئی کا قافلہ بذریعہ موٹر وے کوٹمومن انٹر چینج اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا مفتی شاہد مسعود، راؤ عبد القیوم، عبد الستار گجر اور دیگر قائدین نے ریلی کی قیادت کی، شرکاء نے حکومت کیخلاف اور مولانا فضل الرحمان کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں