ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل عباس ،سول جج اظہر جاوید کھوکھر کا شاہ پور جیل کا دورہ
شاپورصدر (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل اینڈ سیشن جج خوشاب گل عباس نے سول جج اظہر جاوید کھوکھر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا۔۔۔
انہوں نے قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیادورہ کے دوران سپرڈینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور جیل بابر نعیم عادل ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید آصف مرتضی ٰ ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن ساجد بھی انکے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے چاک و چوبند دستے نے جج صاحبان کوسلامی دی جج صاحبان نے سیکورٹی انتظامات، خواتین اور نوعمر وارڈ اور پی سی او کا تفصیلی جائزہ لیا اور قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کیے ۔ جیل کچن کے معائنہ میں اسیران کیلئے تیار کھانے کا جائزہ لیتے ہوئے ججز نے معیار کو تسلی بخش قرار ،ایک حوالاتی عطا محمد کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔