گنے کی ٹرالیوں کو روڈ بلاک نہیں کرنے دینگے ،اے سی بھلوال

گنے کی ٹرالیوں کو روڈ بلاک نہیں کرنے دینگے ،اے سی بھلوال

بھلوال(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر بھلوا ل عثمان غنی نے کہا ہے کہ گنے کی ٹرالیاں کسی صورت برداشت نہیں ہو نگی روڈ کو بلاک نہیں کرنے دیا جائے گا۔

 وہ اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان، انجمن تاجران شوگر ملز، ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے گنے کی ٹرالیوں پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح ملز میں داخل ہو ں ،جس پر میڈیا کے نمائندگان نے پرانا بھلوال ، کوٹمومن ،سالم روڈ کے پوائنٹ کی نشان دہی کی گی کہ شوگر ملز کی جگہ پر سیکڑوں گنے کی ٹرالیاں آسکتی ہیں باقی اپنے اپنے پوائنٹ پر موجود ہو نگی جب ان کی جگہ بن جائے گی تو وہ ملز کی طرف حرکت کر ینگی ، روڈ کسی صورت بلاک نہیں ہو گا جس پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان غنی نے اس ضابطہ کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ جو عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف ایف آئی آر ہو گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں