22سال قبل دریائے جہلم پر تعمیر پل کی حالت انتہائی خراب

22سال قبل دریائے جہلم پر تعمیر پل کی حالت انتہائی خراب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سرگودھا سے ملانے کیلئے 22برس قبل دریا ئے جہلم پر تعمیر کیا جانیوالا خوشاب برج ہیوی ٹریفک کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔

 سیمنٹ سے لوڈ وزنی ٹرالر اور گنے کی ٹرالیں گزرنے کے باعث اس کی حالت انتہائی مخدوش ہو چکی ہے اگر اس کی تعمیر و مرمت پر بر وقت توجہ نہ دی گئی تو کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ اس صورتحال پر فوری توجہ دے ،یہ پل جون 2000میں مکمل ہوا ہوا تھا اور اس کا افتتا ح گورنر پنجاب میں محمد صفدر نے کیا ۔ پل کی افتتاحی تقریب میں ہی پل کے تعمیراتی کام کے دوران پیدا ہونیوالے نقائص کی نشاندہی کی گئی لیکن انہیں دور کرنے پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ، اس اہم ترین پل کا تعمیراتی کام 1987میں شروع ہوا تھا اور اس کا ابتدائی تخمینہ ساڑھے پانچ کروڑ روپے لگایا گیا تھا، لیکن تعمیراتی کام کے دوران آندھی چلنے سے پل کے چار بیم گر کے دریا برد ہو گئے تھے جس کے بعد کافی عرضہ کام رکا رہا ، بعد ازاں محکمہ ہائی وے نے متعلقہ ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کر کے نئے ٹھیکیدار سے کام شروع کرایا ، اس دوران ایک اور بیم گر گیا جس جے بعد کام ایک بار پھر روک دیا اور یوں طویل انتظار کے بعد اس پل کو مکمل کروانے کے بعد کھول دیا گیا تھا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں