ڈاکٹر عتیقہ ریحان اور انعم خان ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس سرگودھا ڈویژن کی کوآرڈی نیٹرز مقرر

ڈاکٹر عتیقہ ریحان اور انعم خان ویمن  ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس سرگودھا  ڈویژن کی کوآرڈی نیٹرز مقرر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) معروف سماجی شخصیات ڈاکٹر عتیقہ ریحان وینس اور انعم خان کو ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس سرگودھا ڈویژن کی کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیا گیا۔

چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب نگہت محمود نے دونوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ چیئرپرسن ٹاسک فورس نے صوبہ بھر کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز ، ڈویژنل کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو دونوں خواتین کی تعیناتی سے آگاہ کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی کیلئے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں