تقویٰ اختیار کرنا جنت کے خواہشمندوں کیلئے مشکل نہیں قاری توصیف الرحمان عالم

تقویٰ اختیار کرنا جنت کے  خواہشمندوں کیلئے مشکل نہیں قاری توصیف الرحمان عالم

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اہلحدیث کوٹمومن مولانا قاری توصیف الرحمان عالم نے جامع شمس الحدیث طیبہ چوک سالم روڈ کے دورہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقویٰ اختیار کرنا آخرت کے طلبگاروں اور جنت کے خواہشگاروں کیلئے مشکل نہیں۔

یوں تو کائنات میں بسنے والے تمام انسان اﷲ کی مخلوق اور سب میں ہی تقویٰ و فجور کی صلاحتیں پائی جاتی ہیں ، لیکن بعض انسان اپنے کردار اور اخلاق کے سبب اﷲ کے نزدیک زیادہ محبوب ہوتے ہیں کیونکہ ان کا ہر لمحہ تقویٰ کے ساتھ گزرتاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں