پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

 پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج و پشاور پولیس لائن شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرنے کے لئے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت سینئر نائب صدر پی ایس ایف پنجاب کامران رضی وڑائچ نے کی۔

ریلی میں مقامی قائدین معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان تسنیم احمد قریشی ، ڈویژنل صدر پی ایس ایف قاضی اسد گجر، ڈسٹرکٹ صدر محسن بھکر، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری علی گجر، جنرل سیکرٹری یونیورسٹی سرگودھا ملک کامل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹریٹ عبداﷲ گجر، فرحان نیازی، نور خان سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سویڈن کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی، اس موقع پر پشاور پولیس لائن کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور اظہار یکجہتی کے لئے کلب چوک سے یونیورسٹی تک ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کامران وڑائچ، تسنیم احمد قریشی و دیگر کا کہنا تھا کہ حرمت قرآن پر جان بھی قربان ہے ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فی الفور احتجاجاً سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کریں اور اپنے سفیر کو واپس پاکستان بلائیں۔ جبکہ پشاور پولیس لائن کے شہداء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہے ، پولیس اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں