آم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، عام آدمی کی پہنچ سے دور

آم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، عام آدمی کی پہنچ سے دور

سرگودھا(نامہ نگار)دیگر پھلوں کے ساتھ ساتھ آم نے بھی آتے ہی ہوشربا قیمتوں کے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دیئے اور ان کے دام بھی غریب طبقے کی پہنچ سے دور ہیں۔

 سرگودھا میں 12سے زائداقسام کے آم اس وقت مارکیٹ میں فروخت کیلئے لائے جا چکے ہیں جن میں کچھ تو یہاں کی پیدوار ہیں جبکہ زیادہ تر دوسرے علاقوں سے منگوایا جاتا ہے ، ان اقسام میں لنگڑا،چونسا سفید،چونسا کالا،امن دو سہری، انور ریٹول، سندھڑی قابل ذکر ہے ،عام مارکیٹ میں کیمیکل لگے آم کی قیمت 150سے 200روپے فی کلو ہے ،اور قدرتی طریقے سے پکے ہوئے آموں کی قیمت 250 روپے فی کلو تک ہے جو کہ غریب کی پہنچ سے دور ہے ،دوکانداروں کا کہنا ہے کہ آموں کی قیمتیں الگ سے نہیں بڑھائی جاتیں دیگر پھلوں کے ساتھ ہی اس کی بھی پیدوار و مانگ کے حساب سے قیمتوں کا تعین ہوتا ہے ، دیکھا جائے تو تمام پھل ہی مہنگے ہیں جیسے جیسے منڈی میں طلب و رسد تبدیل ہوتی ہے اس سے تمام پھلوں کی قیمتیں بڑھتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں