حکمران ادویات ساز کمپنیوں کو نواز رہے ہیں، احمد رزاق اعوان

حکمران ادویات ساز کمپنیوں کو  نواز رہے ہیں، احمد رزاق اعوان

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق چیئرمین یونین کونسل نلی ملک احمد رزاق اعوان نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید رد عمل کا۔۔

 اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی اقتصادی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ادویات ساز ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا سلسلہ شروع کر دیا یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اور حکومتی ادارے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو نوازنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔وہ خوشاب میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں