عیدالاضحیٰ پر 21سے28جون تک مویشی منڈیاں 24گھنٹے فعال کرنے کا فیصلہ

عیدالاضحیٰ پر 21سے28جون تک مویشی منڈیاں 24گھنٹے فعال کرنے کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کی چاروں اضلاع میں قائم تمام 14 مویشی منڈیاں عید الاضحی کے موقع پر 21 سے 28 جون۔۔

تک 24 گھنٹے فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس طرح ڈویژن بھر میں عوام الناس کی سہولت کیلئے شہری علاقوں کے قریب عارضی سیل پوائنٹس بھی قائم کئے جائیں گے ، جن کا تعین ڈپٹی کمشنرز کریں گے ، یہ بات کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت عید الاضحی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس میں سرگود ھا ، خوشاب، میانوالی ،بھکر کے ڈپٹی کمشنروں دیگر افسروں نے شرکت کی ۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں مویشی منڈیوں میں خریداروں اور فروخت کنندگان کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہاکہ مویشی منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں ، صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے ’مسجدعارضی ہوٹلز پر کھانے کی سخت مانیٹرنگ کرنے ،سیکورٹی کو فول پروف بنانے ، شہری علاقوں میں قربانی کے جانور کی خریدوفروخت کی سختی سے حوصلہ شکنی کرنے اورچاروں ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر انتظامی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر مویشی منڈیوں کے دورے کرنے اور صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ لائیوسٹاک افسران کو تمام مویشی منڈیوں میں آنے والے قربانی کے جانوروں پر چیچڑمار سپرے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں