زیر التوا پنشن اور ڈسپلنری کیسز کی مفصل رپورٹ طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام محکموں سے عرصہ دراز سے زیر التوا پنشن اور ڈسپلنری کیسز کی مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اس ضمن میں 5 روز میں ان کیسز کے التوا کی وجہ بھی طلب کی گئی ہے ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے شعبہ ریگولیشن نے ضلعی افسروں کو اس حوالے سے چیک اینڈ بیلنس بڑھانے اور مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔