یونیورسٹی آف سرگودھا میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

 یونیورسٹی آف سرگودھا میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام‘‘فارماسسٹس کی جانب سے طبی نظام میں جدید بنیادوں پر مریضوں کی دیکھ بھال’’ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 ورکشاپ میں بتایا گیا کہ فارماسسٹ کس طرح بریسٹ کینسر، ذیابیطس سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نگہداشت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔سیمینار میں اسسٹنٹ پروفیسر سرگودھا میڈیکل کالج ڈاکٹر ہارون الرشید، اسسٹنٹ پروفیسر رائے میڈیکل کالج سرگودھا ڈاکٹر بلال حبیب، اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر فیصل گلزار، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید الرشید، لیکچرر ڈاکٹر حافظ راشد حسین، لیکچرر ڈاکٹر حفیظ اﷲ خان، پرنسپل کالج آف فارمیسی ڈاکٹر محمدعثمان منہاس اور دیگر فیکلٹی ممبران سمیت طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہارون الرشید نے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک عام بیماری بن چکی ہے ۔ ہر سال لاکھوں خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں۔ اگر اس مرض کی بروقت تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج ممکن ہے جس کی وجہ سے کئی زندگیاں بچ سکتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں