مسائل کوحل کرانے کیلئے بنایا جانیوالا وزیر اعظم پورٹل غیر فعال

 مسائل کوحل کرانے کیلئے بنایا جانیوالا وزیر اعظم پورٹل غیر فعال

کندیاں(نمائندہ دنیا)تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرانے کیلئے بنایا جانیوالا وزیر اعظم سٹیزن پورٹل غیر فعال ،شہریوں کا وزیر اعظم شہباز شریف سے سٹیزن پورٹل کو فعال بنانے کا مطالبہ۔

گزشتہ تحریک انصاف کے دور اقتدار میں عوام کی شکایات کو حکام بالا تک پہنچانے کے لئے بنایا جانے والا سٹیزن پورٹل حکومت ختم ہونے کے بعد سے غیر فعا ل ہو چکا ہے شہریوں کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں وزیر اعظم پورٹل پر شکایات درج کروانے پر انکے بیشتر مسائل انکی دہلیز پر ہی حل ہوجاتے تھے سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کرانے والے شہریوں کو فوری ریلف مل جاتا تھا اور ایک عام شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے دفاتر کے دھکے کھانے سے بچ جاتا تھا حکومت کی تبدیلی کے ساتھ اس عوامی ،فلاحی منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے شہریوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بنایا جانے والا سابقہ حکومت کا سٹیزن پورٹل کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ عام شہری کے بنیادی مسائل اسکی دہلیز پر حل ہو سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں