مہنگائی میں عوام کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ‘ناصر ندیم گجر
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے حلقہ پی پی 83خوشاب سے امیدوار ناصر ندیم گجر نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی میں عوام کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا۔۔
نوجوان بے روزگار، بچے سکولوں سے باہر، ہر پانچواں شخص ڈپریشن کا شکار، روزانہ خودکشیاں ہو رہی ہیں۔ دنیا میں پاکستان کا نشان پہلے چاند تارہ اور اب کشکول بن چکا ہے ۔جوہرآباد جماعت اسلامی کے ضلعی آفس میں کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری ناصر ندیم گجر نے کہا کہ ملک میں ظلم اور انصافی ہے اور اس صورت حال میں عوام نئے آنے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے امید یں وابستہ کئے ہوئے ہیں ۔