گراں فروش قصابوں پر چھاپے ‘جرمانے عائد کئے گئے
کمرمشانی‘میانوالی (نامہ نگاران)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر صابر حسین کے کمر مشانی ،کوٹ چاند نہ ، افغان مہاجرین کیمپ میں گراں فروش قصابوں پر چھاپے مارے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گراں فروشوں سے نقد جرمانے وصول کیے۔
تفصیل کے مطابق سپیشل پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر صابر حسین نے کمر مشانی میں فرضی گاہکوں کے ذریعے قصابوں سے بڑا گوشت خرید کروایا قصاب سرکاری نرخ ساڑھے چھ سو روپے کی بجائے 700 روپے میں فروخت کر رہے تھے جس پر فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے کمر مشانی ،کوٹ چاندنہ، افغان مہاجرین کیمپ کے قصابوں کو جرمانے کیے مجموعی طور پر ساڑھے گیارہ ہزار روپے جرمانہ کی رقم وصول کی گئی اور سرکار خزانے میں جمع کرا دی۔ گرانفروی پر جن قصابوں کو جرمانے ہوئے ان میں نادر غلام شبیر محمد سلیم گل حمید سر بلند کا تعلق کمر مشانی جبکہ محمد عمران عابد حسین کوٹ چاندنہ اورمطیع اﷲ عجب گل افغان مہاجرین کیمپ سے ہے ۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے کہا کہ آئندہ گرانفروشی پر جرمانے بھی ہوں گے اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائے جائیں گی۔