کم عمر ڈرائیوروں کے 1066 اور بغیر لائسنس 1055 چالان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف سے ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی زیر نگرانی کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔۔
حالیہ مہم کے دوران 1066 چالان کم عمر ڈرائیوروں اور 1055 چالان بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والے کے خلاف کیے گئے ہیں اب تک درج مقدمات کی تعداد 164ہو گئی ،چالان اور مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ 575 وئیکلز کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کی 469 وئیکلز قبضہ پولیس میں لی گئیں ،ہفتہ کے روز ڈی پی او فیصل کامران نے خود ناکہ بندی پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران مہم کا جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ والدین سے آ ئندہ کم عمر بچوں کو گاڑی نہ چلانے کے لئے دینے کی بابت شورٹی بانڈ (بیان حلفی) حاصل کیے جا رہے اس مہم کا مقصدکم عمر اور نا تجربہ کار ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کرنا ہے تا کہ آئے روز ہونے والے حادثات میں کمی لائی جا سکے والدین اور اساتذہ نوعمر جوانوں میں ڈرائیونگ کے رحجان کو ختم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔اگلے مرحلے میں پولیس کم عمر ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ انکے والدین کے خلاف مقدمات کو بھی یقینی بنائے گی ۔