جوہرآباد کے چوکوں اور چوراہوں پر ٹریفک سگنلز نہ ہونے سے حادثات

 جوہرآباد کے چوکوں اور چوراہوں  پر ٹریفک سگنلز نہ ہونے سے حادثات

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے چوکوں اور چوراہوں پر ٹریفک سگنلز نصب نہ ہونے کے باعث حادثات کی شرح خوفنا ک حد تک بڑھ گئی۔۔

،جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ بالخصوص ریلوے کراسنگ شرقی ریلوے کراسنگ غربی چوک دارالاسلام اور کالج چوک میں ٹریفک سگنلز نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور جوہرآباد کے پر ہجوم چوراہوں پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب کیلئے متعلقہ اداروں کو پابند بنائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں