پانچ ماہ سے کمرمشانی آر ایچ سی میں مریض ادویات کیلئے رل گئے

 پانچ ماہ سے کمرمشانی آر ایچ سی  میں مریض ادویات کیلئے رل گئے

کمرمشانی (نامہ نگار )پانچ ماہ سے کمرمشانی آر ایچ سی میں مریض ادویات کیلئے رل گئے ،بار بار میڈیاکے ذریعے حکومت وقت تک عوام کی آواز پہنچانے کے ۔۔

باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں، نوجوان عقیل خان، شہزاد خان ،آصف زرگر،داؤد خان ،معاز خان نے مشتر کہ بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب بھر میں آرایچ سی پر ادویات کی کئی ماہ سے شارٹج ہے کمرمشانی آر ایچ سی پرر وزانہ تین سے چار سو مریض او پی ڈی میں آتاہے لیکن یہاں پر پانچ ماہ سے ادویات نہیں ہیں ایمرجنسی کے لیے پورے مہینے کیلئے 20 ہزا ر روپے کابجٹ ہے نوٹس لیکر جلداز جلد آرایچ سی پر ادویات مہیاکریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں