10ایکڑ پر دھا ن کی باقیات جلانے والے زمیندار پر مقدمہ

10ایکڑ پر دھا ن کی باقیات جلانے والے زمیندار پر مقدمہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ جھاوریاں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شاہ پور کی رپورٹ پر قصبہ کالرہ کے ایک ٹھیکیدار ناصر علی کے خلاف پنجاب ماحولیاتی ایکٹ، پنجاب ماحولیات تحفظ برائے سموگ ۔۔

ایکٹ سمیت متعدد فعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے رپورٹ درج کرائی کہ ناصر علی نے کالرہ میں رقبہ ٹھیکہ پر لے رکھا ہے اور اس نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے دھان کے دس ایکڑ کے کھیتوں کو آگ لگا دی جس سے علاقہ بھر میں دھواں پھیل گیا جو حکومتی ہدایات کی صریح خلاف ورزی تھی اطلاع ملنے پر فیلڈ اسسٹنٹ زراعت سکندرحیات اور حلقہ پٹواری موقع پر پہنچ گئے اور اپنی آنکھوں سے کھیتوں میں لگائی گئی آگ اور دھواں دیکھا ۔ محکمہ زراعت کی جانب سے خلاف قانون اقدام کرنے پر ناصر علی کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانے کا نوٹس بھجوایا گیا لیکن ناصر علی نے جرمانہ جمع نہیں کروایا جس پر اس کے خلاف کھیتوں کو آگ لگانے اور جرمانہ نہ جمع کروانے پر مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں