علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 6مارچ تک داخلے جاری رہیں گے ،زبیر شاہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودہا زبیر شاہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معاشرہ میں ۔۔
تعلیمی بہتری کیلئے کوشاں ہے ۔اس سلسلہ میں میٹرک،ایف اے ،آئی کام اوردرس نظامی کے داخلے 6مارچ 2024 تک جاری رہیں گے ۔بی اے (اے ۔ڈی۔پی)بی ایڈاوربی ایس میں داخلے یکم مارچ سے شروع ہونگے ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس اس سلسلہ میں رہنمائی طلبہ کیلئے ہروقت موجودہے ۔