وفاقی محتسب کے افسروں کی ڈی سی آفس بھکر میں کھلی کچہری

وفاقی محتسب کے افسروں کی ڈی سی آفس بھکر میں کھلی کچہری

دریاخان(نمائندہ دنیا) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر وفاقی محکمہ جات سے متعلقہ عوامی مسائل کے بروقت ازالہ کیلئے وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس بھکر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں وفاقی محتسب کے افسران سنیئر انوسٹی گیشن آفیسر عمران خان ،انوسٹی گیشن آفیسر عارف خان کنڈی اورڈیٹا کنٹرول آفیسر چوہدری عمران محمود نے موقع پر عوامی شکایات سنی۔اس موقع پر عوام الناس کی جانب سے وفاقی محکمہ جات خصوصاً فیسکو واپڈا،BISPنادرا اور سوئی گیس کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر وفاقی محتسب کے افسر ان نے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے شہریوں کو موقع پر ریلیف فراہم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات پر دور افتادہ علاقوں خصوصاً فاٹا میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کیساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ جات کے دفاتر پر انسپکشن کا عمل بھی جاری ہے علاؤہ ازیں IRD پروگرام اور عوام الناس کو ادارے سے متعلق آگاہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے آج کی کھلی کچہری بھی اس تسلسل کی کڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں