کاشتکاروں کیلئے سرویلنس سنٹر کے قیام میں تاخیر پر اظہار تشویش

کاشتکاروں کیلئے سرویلنس سنٹر کے قیام میں تاخیر پر اظہار تشویش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈی جی زراعت پنجاب کی جانب سے ریجن میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے سرویلنس سنٹر کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی افسران سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی۔۔۔

ذرائع کیمطابق امسال موسمی تغیرات اور بوائی سیزن کی غیر تسلی بخش صورتحال کے پیش نظر ڈیڑھ ماہ قبل حکومت نے سرگودھا، خوشاب،میانوالی اور بھکر میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے فوری طور پر سرولینس سنٹر بناکر کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کا حکم دیتے ہوئے گائیڈ لائن جاری کی تھی،مگر اس سلسلہ میں افسران کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلی سطحی کمیٹی نے گندم بوائی سیزن کی تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ بارشوں کی کمی ، خشک موسم ، کھاد جیسے مسائل کے باعث امسال فی ایکڑ کاشت کے اہداف مکمل ہوتے نظر نہیں آتے جس پر ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پرمتعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں