بزرگانِ دین کے آستانے رشدو ہدایت کے سر چشمے ہیں، صوفی محمد نقیب الرحمن

بزرگانِ دین کے آستانے  رشدو ہدایت کے سر چشمے  ہیں، صوفی محمد نقیب الرحمن

شاہ پور (نمائندہ دنیا )بزرگانِ دین کے آستانے رشدو ہدایت کے سر چشمے ہیں جہاں پر مخلوقِ خدا کو آپس میں جوڑا جاتا ہے اور ۔۔

انسانیت کی فلاح و بہبود کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ خانقاہیں اور درگا ہیں توحید کے مراکز ہیں اور توحید پرست وہی ہیں جن کے ہاتھ میں دامن مصطفی ؐ ہے یہ بات پیر صوفی محمد نقیب الرحمٰن نے شاہ پور میں چوہدری اجمل منیر کی رہائش گاہ پر ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پرملک حق نواز، چوہدری منیر احمد ظہیر، سکندرحیات ، محمد روف اور دیگر شہری کثیر تعداد میں موجود تھے محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن ِ عزیز کی سلامتی خوشحالی ترقی،افواجِ پاکستان کی سربلندی، اتحاد بین المسلمین اورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بر بریت سے نجات و آباد کاری کے لئے خصوصی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں