دھوکہ دہی سے شہری کا دتولے سونا ہتھیا لیا ، مقدمہ درج

دھوکہ دہی سے شہری کا دتولے سونا  ہتھیا لیا ، مقدمہ درج

شاہ پور (نمائندہ دنیا )دھوکہ دہی سے شہری کا سات تولے سونا ہتھیا لینے پر شہری غلام عباس پندرہ لاکھ روپے کے طلائی زیورات سے محروم ہو گیا پولیس تھانہ شاہپور نے غلام عباس ولد محمد ظفر سکنہ عاقل شاہ کی درخواست پر محمد اسلم خان ، اس کے بیٹے محمد ارشد اور محمد وسیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

غلام عباس نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے ذاتی ضروریات کیلئے اپنا زیور نیشنل بینک میں رکھوایا ہوا تھا ، محمد اسلم اور اس کا بیٹا ارشد اسے ملے اور کہا کہ وہ اپنا زیور محمد وسیم کے پاس رکھوا دے اسے سود نہیں دینا پڑے گا وہ ان کی باتوں میں آ گیا اور زیور محمد وسیم کے پاس رکھوا دیا کچھ عرصہ بعد وہ اپنا زیور واپس لینے گیا تو محمد وسیم انکاری ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں