بارش نے بلدیہ جوہر آباد کی کارکردگی کا پول کھول دیا

بارش نے بلدیہ جوہر آباد کی کارکردگی کا پول کھول دیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں موسم سرما کی الوداعی بارش نے بلدیہ جوہر آباد کی ناقص کارکردگی کا بھرم کھول دیام نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کے باعث شہر کی گلیاں اور بازار پانی سے بھر گئے ۔۔

اور شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، مین بازار م جبوبازار اور اردود بازار کے علاقہ جوہر آباد کی نواحی کالونیوں میں کئی گھنٹے پانی کھڑا رہا ، بالخصوص نسیم کالونی ، وقار اسلم کالونی اوعر اعجاز کالونی میں صورتحال ابتر ہے ، جوہر آباد کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ، انہوں نے کہ سیرعووریج کا نظام درست نی ہونے اور نکاسی آب کا نظان درہم برہم ہونے سے معمولی سی بارش بھی شہریوں کے عذاب بن جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں