ناقص سیوریج ،جوہر کالونی کے مکین مشکلات کاشکار

ناقص سیوریج ،جوہر کالونی کے مکین مشکلات کاشکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیوریج کے انتہائی خستہ حال نظام کے باعث گنجان آبادآبادی جوہر کالونی کے مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔

 مچھروں کی بھرمار ،بدبو اور تعفن کے باعث زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی اورموذی امراض پھیلنے لگے ہیں،اس پر انتظامیہ کی عدم توجہی بھی علاقہ میں مسائل بڑھنے کا سبب ہے ،علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں نفوس پر مشتمل مکین گندے پانی کے نکا س نہ ہونے کے باعث ہیپا ٹائٹس ، جیسے موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں