روٹی سستی نہ بیچنے والوں پر چھاپے ‘بھاری جرمانے عائد

روٹی سستی نہ بیچنے والوں پر چھاپے ‘بھاری جرمانے عائد

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے حکمنامہ پر عمل درآمد کیلئے جوہرآباد میں تندوروں اور ہوٹلوں پر ۔۔

چھاپے مار کاروائیاں شروع ہو گئیں ،روٹی اور نان مہنگا بیچنے پرتندوروں کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے گئے جن گرانفروشوں کو جرمانے کئے گئے ان میں فیاض، سلیمان، کاشف، قیصر عباس، ایوب، اقبال اور مبشر شامل ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر نے تندوروں کے مالکان کوہدایت کی 100گرام کی روٹی 15روپے اور 120گرام کا نان 20روپے سے زائد قیمت پر ہرگز فروخت نہ کیا جائے بصورت دیگر سخت کاروائی ہوگی دریں اثناتحصیلدار خوشاب کلیم اﷲ خان کے روٹی اور نان کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے تندوروں پر چھاپے مار کر کم وزن کی روٹیاں مقررہ نرحوں سے زائدقیمت پرفروخت کرنیوالے تندوروں کے مالکان سے 70ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ، تحصیل دار خوشاب نے جوہرآباد، ہڈالی ،مٹھہ ٹوانہ اور نواحی چکوک کے تندوروں کو ہوٹلوں کے مالکان کو100گرام وزنی روٹی 15روپے اور 120گرام نان 20روپے میں فروخت کرنے کی ہدائت کی اور انتباہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نئے نرخنامے پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں