امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپ ،ڈپٹی کمشنر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپ ،ڈپٹی  کمشنر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میانوالی کا دورہ۔

 اس موقع پر انھوں نے امتحانی عملہ کی جاری تربیتی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں کنٹرولر امتحانات سرگودھا بورڈ ریاض قدیر بھٹی، ڈی او سکینڈری ملک طارق عباس، ڈی او سیکنڈری خالد خان، محکمہ تعلیم کے دیگر افسران ، کالج کے اساتذہ کرام اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات پر متعین سپرٹینڈنٹ اور آر او صاحبان موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں قائم تمام امتحانی مراکز پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو شفاف اور پر امن انداز میں یقینی بنایا جائے گا۔انھوں کہا کہ میں خود اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران باقاعدگی سے امتحانی سنٹر کے دورے کرکے امتحانی عمل کی باقاعدگی سے چیکنگ کریں گے ۔ اگر کوئی شخص امتحانی عملہ پر غیر قانونی دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے تو معاملہ ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں