میٹروپولیٹن کارپوریشن،میونسپل کمیٹیوں میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

میٹروپولیٹن کارپوریشن،میونسپل کمیٹیوں میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت ضلع کی دیگر میونسپل کمیٹیوں میں سنگین نوعیت کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔۔

 ذرائع کے مطابق تحصیل سرگودھا شہر اور دیگر تحصیلوں کی شہری آبادیوں،سرکلر روڈ، مین بازار وں،سمیت مختلف مقامات پر لگ بھگ دس ہزار سے زائد دوکانیں ہیں جن کے کاروبار کی ٹیکس ریکوری کا شیڈول تو مرتب کیا جاتا ہے مگر افسر وں و ملازمین کی ملی بھگت سے صرف لائسنس فیس و دیگر ٹیکس ریکوری کی مد میں چند لاکھ ریکوری کر کے سالانہ کا اندارج کروا نامعمول ہے جبکہ متذکرہ دوکانوں سے ہونیوالی آمد ن لگ بھگ کروڑوں روپے بنتی ہے جو کہ ساز باز کر کے دوکانداروں سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کے بجائے مبینہ طور پر خرد برد کی جا رہی ہے ،افسرا ن و ملازمین سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہیں، جن کا نہ تو تبادلہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف آج تک کوئی انکوائری ہولڈ ہو سکی،یہی نہیں یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے ، اور سالانہ لگ بھگ دیگر مدات سمیت لائسنس فیس اور ٹیکس وصولی کی مد میں مبینہ طور پر خرد برد کئے جا رہے ہیں،باعث تشویش امر یہ ہے کہ گزشتہ سال اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو چھان بین کا ٹاسک کا ٹاسک دیا جس پر تحصیل ساہی وال سے تحقیقات کا آغاز بھی ہوا ،جوکہ درمیان میں ہی ٹھپ ہو گئیں، جبکہ صورتحال جوں کی توں اور قومی خزانے کو بھاری ٹیکہ لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں