شاہین آباد روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،حادثات میں اضافہ

 شاہین آباد روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،حادثات میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شاہین آباد روڈ پر گہرے شگاف اور کھڈ وں سے ٹریفک حادثات میں روزباروز اضافہ کے باعث مقامی شہریوں کی طرف سے کمشنر۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو متعدد بار نشاندہی کی جا چکی ہے لیکن محکمہ ہائی وے کے افسران کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی آنکھوں میں مسلسل دھول جھونک رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس مین شاہراہ پر گہرے کھڈ وں اور شگاف کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے اعلی انتظامی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی مرمت میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب محکمہ ہائی وے کے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں