چونگی نمبر12 آسی کالونی میں خالی گھر سے لاش برآمد

چونگی نمبر12 آسی کالونی  میں خالی گھر سے لاش برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)78 پل کے رہائشی کامران کامی کی چونگی نمبر12 آسی کالونی میں شعیب کے خالی گھر سے لاش برآمدہوئی۔۔

 ، اطلاع ملنے پر پولیس کی طرف سے لاش کو قبضہ میں لے کر کاروائی کاآغاز کردیا،پولیس کے مطابق کامران کو کسی نے قتل کیا یا طبعی موت ہوئی اس بارے بارے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ،جا ں بحق ہونے والا آئس کے نشے کا عادی اور جو خالی گھر میں گزشتہ روز گھڑکی سے داخل ہوا اور بارش کے باعث وہاں رکاء اور اس دوران اس کی موت واقع ہوئی،لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں