عالمی یوم ارض کے حوالے سے نجی سکول میں ایک تقریب

عالمی یوم ارض کے حوالے سے نجی سکول میں ایک تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام عالمی یوم ارض کے حوالے سے نجی سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا بنیادی مقصد طلبا وطالبات میں زمین کی حفاظت کیلئے شعور اجاگر کرنا تھا۔

اپنے خطاب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات علی رضا کا کہنا تھا کہ اس دھرتی کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کیلئے ہر شخص کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہوگاتاکہ آنیوالی نسلوں کو بہتر ماحول حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد پودا لگا کر اس زمین کے حسن کو بحال کر سکتا ہے ۔  صفائی، توانائی کی بچت ، پانی کے ضیائع کی روک تھام اور شاپنگ بیگز کا کم سے کم استعمال جیسے اقدامات کو ہمیں اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔  اس موقع پر طلباء نے مختلف ٹیبلوز کے زریعے عالمی یوم ارض منانے کے مقصد کی خوبصورت انداز میں عکاسی کی۔ بعد ازاں اے ڈی ماحولیات نے اساتذہ اور طلباء وطالبات کے ہمراہ پودے بھی لگائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں