انکم ٹیکس کٹوتی میں مبینہ بے ضابطگیاں افسروں سے ریکارڈ طلب

 انکم ٹیکس کٹوتی میں مبینہ بے ضابطگیاں  افسروں سے ریکارڈ طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایف بی آر حکام نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا سمیت ریجن بھر کے بلدیاتی اداروں میں انکم ٹیکس کٹوتی کے امور میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر متعلقہ افسران سے ریکارڈ طلب کرلیا۔۔۔

گزشتہ روز ایف بی آر کے کمشنر ان لینڈ ریونیو طرف سے سی اوز کومطلوبہ تفصیلات فوری طور پر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ خصوصی آڈٹ کر کے بے ضابطگیوں کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں