محرروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

محرروں کی استعداد کار بڑھانے  کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی اوشارق کمال صدیقی کی ہدایت پر تھانہ جات میں تعینات محرروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد پولیس لائنز سرگودھا میں کیا گیا۔۔۔

جس میں ریجن کے 67 محرران نے شرکت کی۔شرکاء کوماسٹر ٹرینرزنے جدید سافٹ وئیرز اور پولیس ورکنگ میں بہتری کے لیے کی گئی نئی اصلاحات سے روشناس کر وایا گیا ۔ اس موقع پر آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا کہ ریکارڈ کو مکمل رکھنا بہترین پولیسنگ کے لیے انتہائی ضروری ہے جس کو مد نظررکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا گیا ہے لہذا یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ان تمام امور سے واقفیت حاصل کریں اور شہریوں کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے استعمال کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں