ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا سکیورٹی سٹاف تنخواہوں سے محروم

ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا سکیورٹی سٹاف تنخواہوں سے محروم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کی انتظامیہ کی مسلسل سرد مہری اور ساڑھے تین مہینوں سے تنخواہیں نہ ملنے پر ہسپتال کا سیکورٹی سٹا ف سراپا احتجاج بن گیا۔۔

ہسپتال میں تعینات 29 مردو خواتین سکیورٹی گارڈوں نے کام چھوڑ کر ہسپتال کے پارک میں ڈیرے ڈال دیئے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھیں گے ، سکیو رٹی اہلکاروں کے مطابق ان کی15یوم کی تنخواہیں جی بی کمپنی اور تین ماہ کی تنخواہیں موجودہ فائر وار کمپنی کے ذمہ واجب ا لادا ہیں، ٹھیکہ کی تبدیلی کے وقت ہسپتال انتظامیہ نے پہلی کمپنی سے تمام واجبات کلیئر کرانے اور نئی کمپنی سے ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی گارنٹی دی تھی لیکن نہ ہی تو پہلی کمپنی سے واجبات ملے اور نہ ہی نئی کمپنی تنخواہیں ادا کر رہی ہے ، ہسپتال انتظامیہ مسلسل سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی انہیں تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بناے کیلئے موثر اقدانات اٹھائے جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں