جھوٹ اور منفی سیاست میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں،جاوید اقبال چیمہ

جھوٹ اور منفی سیاست میں پی ٹی آئی  کا کوئی ثانی نہیں،جاوید اقبال چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رہنماء مسلم لیگ ن جاوید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منفی سیاست میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں موجودہ حکومت مشکل ترین حالات کے باوجود مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کیلئے متحرک ہے۔۔۔

 کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی حکومت کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے اس وقت پاکستان معاشی طور پر مشکلات سے نکلنے کیلئے متحرک ہے جس نہج پر پاکستان تحریک انصاف نے ملک کو پہنچایا ہے اس سے نکلنے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے شہباز شریف نے آتے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کے نتائج بہت جلد عوام کو برآمد ہونگے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں