کسان اور زراعت کش پالیسیوں کے خلاف آج احتجاج :حافظ جاوید اقبال ساجد

کسان اور زراعت کش  پالیسیوں کے خلاف آج  احتجاج :حافظ جاوید اقبال ساجد

کندیاں(نمائندہ دنیا ) حکومت کی کسان کش اور زراعت کش پالیسیوں کیخلاف جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔۔

ضلع میانوالی میں کمرمشانی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے گزشتہ روز نظم ضلع، سرکل آرگنائزرز و مقامی امرا کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن حکومت نے ہمیشہ زراعت کو تباہ کرنے والی پالیسیاں رائج کی ہیں زرعی مداخل کو سستا کرنے کی بجائے مہنگا کیا گیا ‘بیج اور کھاد کسان کو بلیک میں خریدنا پڑے کسانوں کو ریلیف دینے کی بجائے گندم کے ریٹ میں کمی کرکے کسان کو فی ایکڑ ہزاروں روپے نقصان سے دوچار کیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں