گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول سیلواں کے سامنے سیوریج بند

 گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول سیلواں کے سامنے سیوریج بند

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول سیلواں کے مرکزی گیٹ کے سامنے سیوریج لان بند ہونے کے باعث مرکزی شاہراہ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی اہل علاقہ ذہنی اذیت کا شکار ،میونسپل انتظامیہ لمبی تان کرسو گئی۔۔۔

گورنمنٹ ہای سکول سیلواں سے کلیار چوک کندیاں جانے والی اہم شاہراہ پر نکاسی آب کانظام درہم برہم ہونے سے سیوریج کا پانی گٹروں سے باہر نکل کر تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے جس کی وجہ سے بوائز ہاء سکول سیلواں اور رورل ہیلتھ سنٹر آنے والے شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے اہل محلہ نے میونسپل کمیٹی کو سیوریج کی نکاسی کی درخواستیں جمع کرایں لیکن عملہ کی کمی اور مختلف حیلے بہانوں سے اس اہم مسلہ کے حل پر توجہ نہیں دی جارہی اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی اور اے سی پپلاں سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں